Hazrat Zafar Mehmood-ul-Hasan

حضرت میاں محمد ظفر محمودالحسن نقشبندی مکان شریفی مد ظلہ العالی

حضرت میاں محمد ظفر محمودالحسن مدظلہ العالی ۵ مئی ۱۹۷۷  بمطابق جمادی الاول  ۱۳۹۷ ھجری میں پنجاب کے ضلع لیّہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم حضرت میاں محمد مظہر احسان رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی تربیت فرمائی۔  آپ کے والد محترم  نے حج پر جانے سے پہلے آپکے بچپن میں  ہی آپ کو اپنی روحانی دولت کا وارث قرار دیا تھا۔ حضرت میاں محمد مظہر احسان رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد آپ کو ڈیرہ محمّدآباد کا سجّادہ نشین مقرر کیا گیا۔آپ اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دین کا کام بڑے احسن طریقے سے سر انجام دے  رہے ہیں۔آپ کے دادامحترم حضرت میاں محمد صدیق ڈاہر رحمۃ اللہ علیہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی بارگاہ سے نائبِ رسول کے لقب سے نوازا گیا۔ آپ کا شجرہ نسب یہ ہے۔ حضرت میاں محمد ظفر محمودالحسن   بن حضرت میاں محمد مظہر احسان بن حضرت میاں محمد ڈاہر بن میاں بہاؤ الدین بن میاں چراغ بن میاں اللہ یار بن میاں محمد نور بن میاں محمد حکیم بن میاں محمد حکیم بن میاں محمد عیسٰی۔ یہ تمام حضرات بہت بڑے ولی اللہ ہوئے ہیں۔ ولایت میں آپ کا اعلٰی مقام ہے۔ مریدین کی تربیت  بہت عمدہ  طریقے سے فرماتے ہیں اور ان کے ساتھ بہت نرمی اور شفقت سے پیش آتے ہیں۔ آپ کو اللہ عزوجّل نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آپ ہومیو پیتھک ڈاکٹر بھی ہیں۔ لوگوں کا علاج فی سبیل اللہ فرماتے ہیں۔ آپ دین کی ترویج اور مریدین کی تربیت کے لیئے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ بھی فرماتے ہیں۔ اللہ عزوجّل آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔ آمین۔

shajra tariqat of hazrat zafar

Leave a comment